اسلام آباد

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور

اسلام آباد: اپوزیشن رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور شروع کردیا۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں حکومتی اقدامات کے خلاف متعدد فیصلے کئے۔

گیارہ جولائی کو نئے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا جائے گا

فیصلے کے تحت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف 9 جولائی کو تحریک عدم اعتماد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائے گی اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی میں دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی سے مستعفی اور چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے نام کے لیے مشاورت شروع کردی، مسلم لیگ (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا نام سرفہرست ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے جب کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close