Featuredاسلام آباد

پاکستان کا جنرل اتنا ملک کا وفادار نہیں، جتنا میں اس ملک کا وفادار ہوں، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پاکستان کا جنرل اتنا ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا، جتنا میں اس ملک کا وفادار ہوں۔

پاکستان کے جرنیل نے ملک توڑا، میں نے ملک بچانے کی جنگ لڑی

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جرنیل نے ملک کو توڑا ہے، میں نے اس ملک کو بچانے کی جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جرنیل نے آئین کو توڑا ہے، میں نے اس آئین کی بحالی کی جنگ لڑی ہے۔ پاکستان کی وفاداری میں ہم ان سے دو قدم آگے ہوسکتے ہیں، پیچھے نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ منصوبہ بندی کے تحت علماء کے ووٹ کو تقسیم کررہی ہے، مولانافضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں سے کہتا ہوں ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم ایک پیج پر آنا چاہتے ہیں، ہم آج بھی دعوت دیتے ہیں کہ متنازعہ اقتدار کو ملک سے ختم کرو، متنازعہ الیکشن کو ختم کرو۔ یہ کوئی الیکشن نہیں ہے، جو قوم پر مسلط کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close