اسلام آباد

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز، مخدوم خسرو بختیار نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کریں گے، سی پیک کے موجودہ ڈھانچے کو بھی تبدیل کریں گے۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کیلئے سی پیک ایک پلیٹ فارم ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسروبختیار نے کہا کہ حکومت سی پیک کے جاری معاہدوں پر عمل کر رہی ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کیلئے سی پیک ایک پلیٹ فارم ہے، پاک چین بزنس کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبے لگائے جائینگے، خسرو بختیار

سی پیک پاک چین تعلقات کا مظہر ہے، اسے جاری رکھنے کیلئے متحرک ہیں، بدقسمتی سے 4 سال سے گوادر پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، گوادر ماسٹر پلان آخری مراحل میں ہے۔

حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے

خسرو بختیار کا کہنا تھا حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے، 70 سال سے ریلوے کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، ہمارا فوکس ایم ایل ون منصوبہ ہے، ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کریں گے، ایم ایل ون منصوبے کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

سی پیک کے اہداف کے حصول کیلئے نجی شراکت داری ناگزیر ہے، سی پیک اتھارٹی کے قیام کیلئے بل لا رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں صنعت و زراعت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close