Featuredاسلام آباد

برطانوی اخبار کی خبر پر نون لیگ کا ویسا ہی ردعمل ہے جیسا پانامہ لیکس پر تھا، بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب نے شریف خاندان کو بڑا چیلنج کر دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ برطانوی اخبار کے انکشافات کے بعد مسلم لیگ نون کا ردعمل ہر لحاظ سے پانامہ لیکس کے ردعمل سے مماثلت رکھتا ہے۔

شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے وہ عدالت سے رجوع کرلے

انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوئی تھیں تو قوم نے سچ کو جھوٹ سے یکسر الگ ہوتے دیکھا اور اب بھی شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے وہ عدالت سے رجوع کرلے، سچ سامنے آجائے گا تاہم میرا چیلنج ہے یہ بالکل ایسا نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں بھی تفتیش شروع ہو گئی ہے، ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد میں چوری کی، ڈیلی میل کا دعویٰ

اخبار میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہبازشریف کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثے کیسے بڑھ رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے 2005ء کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ پاونڈز کی رقم جمع کرائی تھی لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی کرپشن کی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

برطانوی تفتیش کاروں کے مطابق جب 2005ء میں پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تو اس وقت شہبازشریف کے داماد کو بھی 10 لاکھ پاؤنڈز متاثرین کی امداد کی مد میں دیے گئے تھے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے چرائے گئے لاکھوں پاونڈز برمنگھم منتقل کیے گئے جہاں سے رقم شہبازشریف کے برطانوی بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close