اسلام آباد

سیاسی خانہ بدوش ملک کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی: ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ  نے کہا ہے کہ سیاسی خانہ بدوش ملک کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر آعظم نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ہوش کرے، ان لوگوں سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ، نفیسہ شاہ

انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا پاکستان ہماری منزل ہے،چیئرمین بلاول بھٹو ہی عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرینگے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی،مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے ملک بھر کی عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،گذشتہ روز کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومتی پالیسیوں  پر پوری قوم کا عدم اعتماد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close