Featuredاسلام آباد

شہباز شریف مجھ پر مقدمہ کریں، انکے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد: شہباز شریف خاندان کے خلاف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر دستاویزات سامنے لے آئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق شہباز شریف کی فیملی چھبیس ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

شہباز شریف کے داماد علی عمران کی کمپنی میں زلزلہ زدگان کی امداد کے پیسے آئے

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے نوے فیصد اثاثے اسی طرح ٹی ٹی سے بنے، سلیمان شہباز کے تمام پیسے بھی اسی طرح باہر سے آئے، شہباز شریف کی اہلیہ کے اسی فیصد اثاثے بھی منی لانڈرنگ سے بنے، داماد علی عمران کی کمپنی میں زلزلہ زدگان کی امداد کے پیسے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار کی خبر پر نون لیگ کا ویسا ہی ردعمل ہے جیسا پانامہ لیکس پر تھا، بیرسٹر شہزاداکبر

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مجھ پر لندن میں مقدمہ کریں، ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، جس مرضی عدالت میں چیلنج کیا جائے ان کا جواب دیا جائیگا، شہباز شریف نے اس پیسے سے جو مال بنایا ہے وہ واپس لیا جائیگا، آنے والے دنوں میں ان کے مزید جعلی معاملات سامنے لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close