اسلام آباد

شاہد خاقان عباسی نے“ ڈیلی میل “میں خبر کی اشاعت کو اہم حکومتی شخصیت کا کارنامہ قرار دیدیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف کے خلاف خبر لگوانا حکومتی شخصیت شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے، وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو فراہم کریں۔

جس فنڈ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیئے، جس فنڈ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔ نوید اکرام پنجاب پاور کمپنی میں تھے ان کو شہباز شریف نے کرپشن پرنکالا تھا۔ ان سے 40 کروڑکی ریکوری ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ امداد دینے والے برطانوی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا، وزیراعظم عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا۔ عمران نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا وہ بھی غلط ثابت ہوا ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایرا کے فنڈز سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، عجیب تماشا، عجیب جھوٹ ہے، اگرایرا کیخلاف کیس بنانے ہیں تو پرویز مشرف کیخلاف بھی بنایا جائے۔ شہبازشریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کادعوی دائر کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بتائیں بیرون ملک دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close