اسلام آباد
نیب نے شہباز شریف کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد: نیب نے شہباز شریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ناجائز ذرائع سے حاصل اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔
نیب نے ضابطے کی کارروائی کیلئے خط تحریر کرلیا
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق نیب نے شہبازشریف کی 96 ماڈل ٹاﺅن ، ڈونگہ گلی میں بنگلہ ، کے پی کے میں رہائشی گھر ، قیمتی گاڑیوں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کیلئے خط تحریر کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے، فردوس عاشق
اے آر وائے کے مطابق اثاثے ٹی ٹی آمدنی سے خریدے گئے ،نیب لاہور پہلے مرحلے میں ناجائز اثاثے منجمد کرے گا جس کے بعد قبضے میں لینے کی کارروائی کی جائے گی ۔