کلبھوشن کیس میں قانون کی روشنی میں آگے بڑھیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں
وزیر اعظم عمران خان نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عدالت نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رہا یا بھارت کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کلبھوشن یادیو کی بریت، رہائی اور بھارت کو حوالگی کی استدعا مسترد کردی گئی، وہ پاکستانی عوام کیخلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیخلاف کیس اچھی طرح لڑا ہے، پاکستان
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست کو مسترد کردیا تھا، جب کہ پاکستان کی فوجی عدالت سے کلبھوشن کو ملنے والی سزا کو چیلنج کرنے کی بھارتی استدعا کو بھی مسترد کردیا تھا۔