اسلام آباد
قوم کو مبارک ہو ایک درباری کو فارغ جبکہ دوسرا بھاگ گیا ہے : عمران خان
اسلام آباد: پرویز رشید کی وزارت سے چھٹی ہونے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خوب باونسر مارےہیں ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو ایک درباری کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا درباری ملک سے بھاگ گیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لئے اب مشکل دور شروع ہوگیا ہے کیونکہ اب اس کے درباری منظرعام سے غائب ہورہے ہیں ۔
دوسری طرف شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی یہ قربانی قبول ہوگئی ہے اور اگر حکومت پرویز رشید کی قربانی نہ دیتی تو حکومت کو بہت بڑی قربانی دینی پڑتی ۔