اسلام آباد

تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے اپوزیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے اس کے تحفظات کو مسترد کردیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی منگل کو شام تین بجے ایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیا۔

صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے 7 پارلیمانی رہنماوٴں کو تین صفحات پر مشتمل خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لئے وزارتِ پارلیمانی امور کو خط لکھ چکا ہوں اور ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ ایوان کے تقدس کے لیے لڑ رہا ہوں اور قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے جس کے بعد تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close