کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر کل اسلام آباد پہنچیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ آپ لوگوں کو بند کریں اور جیلوں میں ڈالیں۔
عمران خان کا کہناتھا کہ دفاع پاکستان سب کے سامنے جلسہ کرتی ہے،ان کےلیے دفعہ 144 نہیں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف قوم کو جوابدہ ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہناتھا کہ کل عدالت نہیں جارہا،میرے وکلا نے بتایا انھوں نے جج سےبات کرلی ہےمنگل کوسپریم کورٹ جاؤں گا۔
عمران خان نے کہا کہ تمام کارکن بنی گالا آنا شروع کردیں ،یہاں رہنے کے لیے بہت جگہ ہے اور کھانے کا بھی انتظام ہے، بنی گالا سے تمام لوگ 2مئی کو اسلام آباد جائیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھاکہ راستے بندکرنا توہین عدالت ہےکس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرویزرشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے پرویزرشید کی قربانی سے قوم مطمئن نہیں ہوگی.۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے خواجہ آصف کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب گیڈرکی موت آتی ہے توشہرکی طرف بھاگتا ہے۔