اسلام آباد

وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دیوالی کا یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہےاس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ دیوالی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کےلیے پیش کردہ سماجی،معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہےمیں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب،پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کےلیے مساوات،آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا،میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ روشنی اور امن کا یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close