اسلام آباد

پی ٹی آئی کے رہنما امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

ناجائز اسلحے رکھنے اور قانون توڑنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا کے وزیرِمال اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ پولیس اہلکار یونس کی مدعیت میں تھانہ بارہ کہو میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں غیرقانونی اسلحے اور انسدادِ منشیات کی دفعات درج کی گئی ہیں، ایف آر میں علی امین گنڈا پور پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کا بھی کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایف آر متن کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما کو بنی گالہ کے قریب رخسانہ بنگش روڈ پر روکا گیا تو وہ پولیس کو دیکھ کر گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے، پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close