اسلام آباد

آصفہ بھٹو زرداری بھی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑیں

 سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوئی شخص یہ وضاحت کرے کہ پولیس پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کو گرفتار کیوں کر رہی ہے؟ پولیس ان سیاسی ورکروں کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے جو اپنے چیئرمین کے پاس پہنچنا چاہتے ہیں؟ آصفہ بھٹو زرداری نے یہ ٹویٹ اس وقت کیا ہے جب پنجاب پولیس موٹروے پر پی ٹی آئی کے ورکروں کو گرفتار کررہی تھی اور موٹر وے پر سیاسی ورکروں پر شدید آنسو گیس کی شیلنگ کرنے میں مر وف تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close