اسلام آباد

شیخ رشید عمران خان سےمشاورت کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے

وامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے جہاں ان کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اب سے کچھ دیر میں ملاقات متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے1 بجے تک کا وقت دیا ہے کہ آپ فیصلہ کرلیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ اس عدالت کا فیصلہ یاجوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جوڈیشل کمیشن کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کا دھرنا ہرصورت ہوگا اور جو کل دھرنے کے لیے نہیں نکلے گا وہ نوازشریف کے ساتھ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخ رشید کو ٹیلیفون کرکے مشاورت کے لیے بنی گالہ بلایا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو28 اکتوبر کو ہر حال میں لال حویلی آنا چاہیے تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ تمام راستے بند تھے لیکن لفٹ لے کر سپریم کورٹ پہنچاہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ نوازشریف پاکستان کے لیے سیکورٹی رسک ہے اسے ملک کی نہیں اپنے پیسے کی فکر ہے۔

شیخ رشید کے حوالے سے عمران خان سے پوچھا گیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ آپ کو باہر نکلنا چاہیے تو اس پر انہوں نے کہا تھا کہ کپتان اپنی حکمت عملی کے تحت چلتا ہے اور میری حکمت عملی 2 نومبر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close