کربلا سے ثابت ہوا ظلم کے خلاف جدوجہد ضرور کامیاب ہوتی ہے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بہادر کشمیری پیغام کربلا کو زندہ رکھیں.
وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
واقعہ کربلا سے ثابت ہوا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد ضرور کامیاب ہوتی ہے.
کربلا ظلم، نا انصافی کےخلاف جدوجہد،ہمت سے کھڑے رہنے کا پیغام ہے، قوم اوربہادر کشمیری جدوجہد جاری رکھیں.
نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے حق کےلیے کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لازوال مثال قائم کی تھی.
یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔
مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی باہر نکلنے پر افراد پر تشدد بھی کیا گیا
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مسلسل 37 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے دنیا اور مقبوضہ وادی کے درمیان آہنی پردہ تن گیا ہے.