یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے
اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہو گی، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یہ درس دیتا ہےکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
آج کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل بنی ہوئی ہے، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، جنت نظیر وادی کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 10, 2019
یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 10, 2019
ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 10, 2019
کربلا کا سبق ہے”ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔” پاکستانی قوم اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہے،مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 10, 2019