اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم
اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کا منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے اہم اقدام
قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم کردیا سیل دہشت گردوں کومالی معاونت فراہم کرنے پر تحقیقات کرسکے گا
نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آپریشن ظاہرشاہ سیل کی سربراہی کریں گے، ڈائریکٹرظفراقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹرمفتی عبدالحق، جہانزیب فرید،سہیل احمد اور ناصر محمود اینٹی منی لانڈرنگ سیل میں شامل ہوں گے۔
سیل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈر کے درمیان کوآرڈینیشن بھی کرے گا اور دہشت گردوں کومالی معاونت فراہم کرنے پر تحقیقات کرسکے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرنسی اسمگلنگ کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خلاف موثر اور بر وقت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا سیل قائم کیا تھا۔
یہ سیل ایف اے ٹی ایف کے کام سے متعلق ضروری معلومات ایف بی آر سے حاصل کرے گا، اس سیل کو ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے زیر انتظام قائم کیا گیا تھا۔