انسانی حقوق ٹیولپ ایوارڈ 2016 پاکستانی سماجی کارکن نگہت داد کے نام
انسانی حقوق ٹیولپ ایوارڈ وزیر خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کیلئے ایک سالانہ ایوارڈ ہے، ہالینڈ حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگہت داد کو یہ ایوارڈ ہالینڈ کے وزیرخارجہ بریٹ کونڈرز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر10دسمبر کو دی ہیگ میں دیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے جدید دور کے ہیرو ہے، بہت سے خطرات کے باوجود نگہت داد کی ایک منفرد اور جدید انداز میں پاکستان میں انسانی حقوق کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی پاکستان میں دباؤ کا شکار ہے اور بڑھتی ہوئی پابندیوں نے یکساں افراد اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ڈیجیٹل آزادیوں کو متاثر کیا ہے، نگہت داد ڈیجیٹل حقوق کی ایک کٹر محافظ ہے۔
بریٹ کونڈرز نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ انٹرنیٹ صارفین، خاص طور پر خواتین کی آزادی کے لئے حمایت کے طور پر کام کرے گا۔
ٹیولپ ایوارڈ کانسی کے مجسمے اور ایک لاکھ یورو کی انعامی رقم شامل ہے۔ نگہت داد پاکستان میں لوگوں خاص طور پرخواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات دورکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
نگہت داد وکیل ہیں، جنہوں نے 2012ء میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن قائم کی تھی، جس کے بعد سے وہ اب تک ہزاروں پاکستانیوں کو آن لائن ہراساں ہونے سے بچنے اور خود کی حفاظت کی تعلیم دے چکی ہیں۔
نگہت کے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی اور ریاستی انٹیلی جنس اداروں کے لیے صارفین کی ذاتی معلومات کے حصول کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے۔
نگہت داد کو گزشتہ ماہ ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھیں آخری تین امیدواروں میں چنا گیا۔