جے یو آئی ف کے ارکان اسمبلی نے استعفے مولانا کو جمع کرادیئے
اسلام آباد : استعفے ضرورت پڑنے پر استعمال کئے جائیں گے جمعیت علماء اسلام ۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے ان کی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ،
مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ارکان اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کی تصدیق کردی ہے۔ ارکان نے استعفے مولانا کو جمع کرادیئے ہیں، اس حوالے سے اے پی سی کے بعد اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
جے یو آئی (ف) نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے آپشن پر غور کرنا شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے 15 ارکان قومی اسمبلی سے استعفے مانگ لیے ہیں جو بوقت ضرورت استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے متعدد ارکان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرموجود ہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے مختلف آپشنز پر غورکیا جس میں سرفہرست اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہے اور اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا