اسلام آباد

متنازع خبر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا

شائع متنازع خبر کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اہم سیکیورٹی اجلاس سے متعلق خبر گھڑنے کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جسٹس ریٹائرڈ عامررضا تحقیقاتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کمیٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اورآئی بی کے ارکان بھی شریک ہوں گے، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعیدبھی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی ممکنہ طور پر پہلے مرحلے میں پانچ افراد سے تفتیش کرے گی،ان پانچ افراد میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، چیئرمین پیمرا ابصار عالم، صوبائی وزیر قانون ثناء اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا اختیار رکھتی ہے کہ تحقیقات کے لیے کسی کو بھی شخص کو طلب کرسکتی اس حوالے سے مذکورہ پانچ اہم سرکاری شخصیات کے علاوہ تحقیقاتی کمیٹی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی بلا سکتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل شفاف تحقیقات کے لیے حکومت پہلے ہی اپنے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو عہدے سے فارغ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے متنازع خبر کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں حساس ادا روں کے سینئر افسر شامل ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close