الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرنے والے آج سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں
اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے
اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے، کاروبار کرنے اور علاج کروانے والے اور ان کے ہم نوا فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) 23 de novembre de 2019
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔