Featuredاسلام آباد
نئے چیف جسٹس کا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد : جسٹس گلزاراحمد21دسمبرسےچیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔
صدرِ پاکستان عارف علوی نے جسٹس گلزار کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جسٹس گلزاراحمد 21دسمبر سے چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے ، وہ ستائیسویں چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے،جبکہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائرہورہے ہیں۔