اسلام آباد
پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر چل بسے
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جہانگیر بدر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انھیں دل اور گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ کچھ عرصے سے ہسپتال میں داخل تھے۔
پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یہ خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے۔
جہانگیر بدر 1944 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 1988 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
انھیں بےنظیر بھٹو کی حکومت میں وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے کا موقع بھی ملا، جب کہ وہ 1994 اور 2009 میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔
ان کا شمار بےنظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔