اسلام آباد
پانچ ماہ گزر گئے، اردو دفتری زبان نہ بن سکی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اردو کو دفتری زبان قرار دینے کے احکامات پر مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 ستمبر 2015 کو اردو کو سرکاری زبان کے طور پر دفاتر میں فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ حکم عدولی پر وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہے۔ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود 92 اداروں میں سے صرف 3 نے دستاویزات کو اردو زبان میں منتقل کیا ہے جبکہ صرف 13 سرکاری اداروں نے اپنی ویب سائٹ کو اردو میں منتقل کیا ہے۔