اسلام آباد
اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکالت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس کیلئے انہیں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اجازت کی ضرورت ہو گی جبکہ اعتزاز احسن یہ کیس سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں بھی نہیں تھے۔ اعتزاز احسن کے خیال میں پانامہ لیکس سیاسی معاملہ تھا اور اسے سیاست تک ہی محدود رکھنا چاہئے تھا کیونکہ اس طرح زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے تھے۔ پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتزاز احسن اس کیس میں تحریک انصاف کا وکیل بننے کے بجائے خود کو صرف اور صرف مشوروں تک محدود رکھیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے انہیں وکالت کی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا تھا تاہم اب تک انہوں نے گرین سگنل نہیں دیا۔