اسلام آباد

شادی سے متعلق میرے تجربات مثبت نہیں رہے

عمران خان نے امید ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو

مانچسٹر میں شادی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا شادی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، نوبیاہتا جوڑے کیلئے صرف نیک خواہشات ہیں۔

لندن پلان کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مانچسٹر صرف دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں یہاں کوئی سازش نہیں ہو رہی۔

عمران خان نے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر نئے وکیل کا فیصلہ کروں گا ۔ میری خواہش تھی کہ کیس کی پیروی حامد خان ہی کریں ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مانچسٹر پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ  پاناما لیکس پر عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ، چیف اگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ،عدالت خود پوچھے گی۔

عمران خان نے بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہو رہی ، وہ مانچسٹر اپنے ایک دوست کی بہن کی شادی میں آئے ہیں اور بچوں سے ملکر وطن واپس چلے جائیں گے، پاناما شریف کے باعث وہ پانچ ماہ سے اپنے بچوں سے نہیں مل سکیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا اس پر بھی سوالات ہوں گے، حامد خان پر پریشرز آگئے ہیں، اس لئے وہ مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وکیل کا فیصلہ پیر تک کر لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close