وقت آگیا ہے دنیا بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، امن کے لیے زندگی وقف کرنے والے موسیقاروں کا بولنا اہم ہے۔
When musicians who have all their lives rallied for peace, start taking notice of the massacres in India, it is time the world must stand up and take notice. Stand up on the right side of history. pic.twitter.com/WdYv4YBSmT
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2020
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔