اسلام آباد

حامد خان کی عمران خان کا کیس لڑنےسےمعذرت

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں حامد خان کی معذرت کےبعد نعیم بخاری نے کیس کی پیروی سنبھال لی۔

الیکشن کمیشن میں حامد خان کی جگہ نعیم بخاری پیش ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حامدخان کو بہت معتبر جانتا ہوں لیکن ان کےفیصلےپرافسوس ہوا۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کیس سے متعلق حامد خان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔انہوں نےزیر سماعت کیس کے بارے میں بات چیت سے گریز کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے کیس سمجھنے کے لیےوقت مانگا۔الیکشن کمیشن نےنعیم بخاری کی درخواست پر سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین نےالیکشن کمیشن میں اپناجواب داخل کرادیا۔جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس بھی پانچ دسمبرتک ملتوی کردیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close