Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

 اسلام آباد: کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال پر  وزیر اعظم عمران خان نے  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ ٹی ایل پی کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close