اسلام آباد
ےنظیر انکم سپورٹ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 800روپے کا اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کیلئے وظیفے کی رقم میں 800روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ان مستحقین کی سالانہ امدادکو بڑھا کر18800کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔اس کا اطلاق یکم جولائی 2015سے ہوگا۔ مسحقین کو ان کے بقایا جات اگلے قسط میں دیدیئے جائیں گے۔