اسلام آباد

وزیراعظم نوازشریف کو جاں بحق پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 25لاکھ فی کس امداد کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے جاں بحق دونوں ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 25لاکھ روپے فی کس امدا د دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کیلئے بھی پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیاہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ میں سے ایک ایک فرد کو پی آئی اے میں نوکری دینے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ جانوں کا ضیاءصرف ورثا کا ہی نہیں بلکہ ادارے کا بھی نقصان ہے ،ملازمین کے اہل خانہ کو تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آ گاہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملازمین کے احتجاج کے دوران ہمجوم میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث دو پی آئی اے ملازمین جاںبحق ہو گئے تھے جس پر رینجرز اور پولیس فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تلاش کیلئے تحقیقات کر رہی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close