Featuredاسلام آباد
حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا
کالعدم ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزراء بدمعاشی سے گریز کریں احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں ون مین شو چل رہا ہے۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا، وزراء بدمعاشی سے گریز کریں احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ، سول نافرمانی کی تحریک، بجلی کے بل جلانے کی ترکیب، ملک جام کرنے کے حربے سب ارباب اختیار نے کیے۔
کالعدم ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا تو حکمران گرفتار اور آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات ہوں گے۔