FeaturedUncategorizedاسلام آباد

رمضان المبارک کاپہلا روزہ کب ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہفتہ 25 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور عمران صدیقی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوہسار کمپلیکس میں منعقد ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا اور ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ملک کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، صرف شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کچھ علاقوں میں بادل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انسانی آنکھ سے نظرآنے کے لیےچاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے اور جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عمرکم ہوگی۔

ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی زیادہ سے زیادہ عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close