Featuredاسلام آباد
احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانیوں کو افغانستان سے واپس لایا جارہا ہے
اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہماری سرحد بند ہے
احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانیوں کو افغانستان سے واپس لایا جارہا ہے، محدود تعداد میں لوگ واپس آرہے ہیں۔
معید یوسف کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا، وہاں سے پاکستانی آسکتے ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہماری سرحد بند ہے، کچھ پاکستانی واپس آئے ہیں، بھارت میں جو باقی لوگ ہیں کوشش کررہے ہیں وہ بھی واپس آجائیں، بھارت نے خود لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اس لیے بھی مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔