Featuredاسلام آباد
فضائی آپریشن کی بندش میں مزید توسیع
اسلام آباد : ملک بھر کے ایئر پورٹس سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں پندرہ مئی تک توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایرپورٹس سے بین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں پندرہ مئی تک توسیع کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سی اے اے نے حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد نوٹم جاری کیا۔ نوٹم کے مطابق خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل سی اے اے نے 30 اپریل تک بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش کی تھی،علاقائی پروازوں کی بندش سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔