Featuredاسلام آباد

عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا نوٹس لے

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں80 لاکھ زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے دباؤ ڈالا جائے، عالمی برادری کرفیو کے فی الفور خاتمے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، پابندیوں کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتے اسلام فوبیا کا نوٹس لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close