اسلام آباد

عوامی دباؤ نے شریف خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ کے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا ہے امیر سے امیرتر ہو رہا ہے، ملک کی لوٹی ہوئی دولت سے ان کی بچے بھی ارب پتی بن چکے ہیں، لیکن ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک طاقتور شخص سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے احتساب سے بچنے کی پوری کوشش کی مگر قوم جب سڑکوں پر نکلی تو انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔

عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ لوگ کہتے تھے آپ کے کارکن تھک گئے مگر ایسا نہیں ہوا، پی ٹی آئی نے جب بھی کال دی کارکنان بڑی تعداد میں باہر نکلے، اگر سڑکوں پر نہ نکلتے تو پانامہ کیس کا وہ ہوتا جو خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہاتھا۔

عمران خان نے کارکنان سے کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے پوار زور لگائیں گے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

علاوہ ازہں کپتان نے پانامہ لیکس کیس جارحانہ انداز میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ کیس جارحانہ انداز میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بارطاقتورڈاکو عدالت کے کٹہرے میں آئے ہیں، پوری کوشش کریں کہ شریف فیملی بچ کر نہ نکل سکے، قطری شہزادے کےخط سے پتہ چل گیا کہ یہ لوگ کچھ چھپا رہے ہیں۔

پاناما کیس کے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئے ثبوت اور شواہد مل گئے ہیں، وکلا کیس کو جارحانہ انداز میں پیش کریں۔

ملاقات میں شریف خاندان کے اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے نئی دستاویز کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت پر بہت سے نئے پہلوؤں کو اجاگرکیا جائے گا، کپتان کی نئی ٹیم بابراعوان اورنعیم بخاری سمیت چاروکیلوں پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close