اسلام آباد
چوہدری نثار علی خان لندن سے وطن پہنچ گئے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان طبی معائنے کے بعد لندن سے آج صبح پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔
برطانیہ میں دو ہفتے قیام کے دوران انہوں نے اپنا مکمل چیک اپ کروایاجس میں ان کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔
لندن ایئرپورٹ پروطن روانگی سے قبل چوہدری نثار علی خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مزید بہتر کام کریں گے۔