اسلام آباد

تحریک انصاف سپریم کورٹ سے شرمندہ ہو کر نکلے گی: عابد شیر علی

اسلام آباد : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ سے شرمندہ ہو کر نکلے گی۔ شیخ رشید کا سیاسی جنازہ لال حویلی سے نکلے گا جبکہ وزیرِمملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر وزیراعظم نہیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی سیاست ختم ہونے کا وقت آ گیا۔ ان کا سیاسی جنازہ لال حویلی سے نکلے گا۔ کہتے ہیں ہوائی فائر کئے جارہے ہیں ۔ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، سرخرو ہونگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ سرخرو ہوئے۔ دانیال عزیزکہتے ہیں وزیراعظم کی تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close