اسلام آباد

حکمران عوامی عدالت میں کیس ہار گئے: شیخ رشید

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران عوامی عدالت میں کیس ہا ر گئے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مال حرام اور چوری کا تھا تاہم اب بڑی عدالت میں کیس لگا ہوا ہے جہاں سے انصاف ملے گا ۔ سپریم کورٹ آخری جگہ ہے جہاں سے انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، حکمران ہر حال میں اپنے انجام کو پہنچیں گے اور عدالت میں بھی ایکسپوز ہونگے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شیخ رشید کا خود کا سیاسی جنازہ بھی تیار ہے اور تابوت بھی یہیں سے نکلے گا، ہمارا دامن صاف ہے، سب کچھ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پاناما لیکس کیس کے بعد کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close