اسلام آباد

پاناما لیکس کے دلائل سے لگا کہ یہ کیس ایک ہی دستاویز سے ختم ہوگیا : عمران خان

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے دلائل سے لگا کہ یہ کیس ایک ہی دستاویز سے ختم ہوگیا ۔ دبئی سٹیل مل تو خسارے میں تھی پیسہ کہاں سے بھیجا گیا؟؟ نوازشریف نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا  پاناما کیس کے بعدکہانیاںبدلتی جارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی سٹیل مل تو 2اعشاریہ 6 ملین درہم خسارے میں تھی تومے فیئر اپارٹمنٹس خریدنے کےلئے رقم کہاں سے آئی؟؟حکومت کا کیس عملاً ختم ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے تو مریم نواز کہتی رہیں کہ میری کوئی جائیداد باہر نہیں پاناما لیکس کے انکشاف کے بعد انہوں نے بھی اعتراف کرلیا پھرقطری شہزادے کی کہانی سامنے آگئی نوازشریف نے جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیداد چھپائی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاشف قاضی خاندان کے تحفظات بھی یہی ہیں کہ انہیں بتائے بغیر منی لانڈرنگ کی گئی شریف خاندان کے ذہن میں تھا کہ معاملہ یہاں ختم ہوجائے گا  ابھی تو منی ٹریل کی دستاویز دینا ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close