اسلام آباد

آئندہ مالی سال کےلیے7600 ارب روپےحجم کےبجٹ کی منظوری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اور موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 7600 ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی بھی منظوری دے دی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پچھلے سال والی ہی برقرار رہیں گی۔ بعض کابینہ ارکان نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں یہ اضافہ ممکن نہیں۔

وزیراعظم کابینہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے چلے گئے جس میں بجٹ اجلاس کے لیے حکومتی حکمت عملی پر گفتگو کی جارہی ہے۔ وزیراعظم آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

اب سے کچھ دیر میں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بجٹ پیش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close