Featuredاسلام آباد

غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی تبرکات کی دس روزہ نمائش کا آغاز

پاکستانی قوم کی سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی وجہ سے خاص نسبت ہے

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی تبرکات کی دس روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا جو تین جولائی تک جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات کا معائنہ کیا جبکہ کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہمارا حج کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا، ہم نے سعودی حکام سے کہا کہ جو فیصلہ آپ کریں گے ہم تسلیم کریں گے، پاکستانی قوم کی سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی وجہ سے خاص نسبت ہے۔

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ جو حج پر نہیں جا سکے ان کو پیسے واپس کئے جائیں گے، بینکوں کے ساتھ شیڈول بنا رہے ہیں جلد پیسے واپس کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی خوبصورت نمائش منعقد کرنے پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسی نمائش مسلمانوں کو اسلامی شعائر سے وابستہ رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close