پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرِ ثانی کرنا پڑی۔
کروناوباءنے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا۔بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔تاہم خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 27, 2020
شبلی فراز کا یہ بھی کہناہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا، عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے، انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔