اسلام آباد

جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا

سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی کے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار 31دسمبر سے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہونگے ۔

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن صدرپاکستان  کی منظوری سے جاری کیا ۔موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی30 دسمبر کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں  جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔جسٹس ژاقب نثار چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے بعد سینئر ترین جج ہیں  جنہیں چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے ۔جسٹس ژاقب نثار 17 جنوری 2019 ء کو ریٹائر ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close