Featuredاسلام آباد
وزیراعظم نے آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کردیا
سینٹر250بیڈ پر مشتمل ہےجہاں آج سےکام شروع ہوجائے گا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کر دیا۔
آئسولیشن اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چینی سفیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
آئسولیشن اسپتال انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر 40 روز کی ریکارڈ مدت میں بنایا گیا ہے۔ یہ سینٹر 250 بیڈ پر مشتمل ہے جہاں آج سے کام شروع ہوجائے گا۔
افتتاح کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ،کورونا کا گراف نیچے جا رہا ہے لہذا عوام گزشتہ عید کی طرح اس عید پر لاپروائی نہ برتیں۔
وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر عوام نے عید الاضحی پر لاپروائی برتی تو وائرس بہت تیزی سے پھیلے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 240848 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4983 ہے