اسلام آباد
افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے انکار کر دیا
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے زیر سماعت کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد کیس کو واپس چیف جسٹس انور خان کاسی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2دسمبر کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی 8دسمبر (آج ) عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈویژن بینچ نے گاڑی طلب کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا ۔