تحریک انصاف نے عدالت کی توہین کی ہے : عابد شیر ،انوشہ رحمان
اسلام آباد: حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت کی توہین کی عابدشیر علی کہتے ہیں کہ دامن صاف ہے۔۔ہر میدان میں مقابلے کے لئے تیارہیں انوشہ رحمن کاکہنا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا وہ سپریم کورٹ کو نہیں مانتے وہ کیا سمجھتے ہیں جو چاہیں گے وہی ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں وزیرمملکت عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ آج عدالت کی توہین کی گئی ہمارا دامن صاف ہے ہر میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں وہ شارٹ کٹ سے وزیر اعظم کی شیروانی پہنیں انہوں نے ابھی تک ثبوت پیش نہیں کئے۔ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ اس موقع پر محسن رانجھا کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں ایک اور یوٹرن لے لیا کہتے ہیں عدالتی فیصلے کو نہ ماننا کون سی سیاست ہے۔